مانسہرہ

جامعۃ المحصنات “مانسہرہ “

صوبہ خیبر پختون خواہ  کے حسین و پر فضا مقام اپر چنئی پر جامعہ مانسہرہ کی یہ خوبصورت  اور پر شکوہ عمارت  انفرادی اہمیت کی حامل ہے ۔حسن سلیقہ ، مہمان نوازی ، پر امن  اور پر شفقت ماحول  اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں ۔2005 کے زلزلے کے بعد   بڑی تعداد ان طالبات کی ہے  جو اپنی گھر اور والدین سے محروم ہیں ، یہاں کے ماحول نے ان کی صلاحیتوں کو  مثبت رخ پر استعمال کر کے  بہت حد تک  اس محرومی کا ازالہ کر دیا ہے اور وہ اس  جامعہ کی مدارانہ آغوش میں تعلیم و تربیت  کے موتی سمیٹ رہی ہیں ۔راہ گزر ہونے کی وجہ سے سیر و تفریح کے لیے بالاکوٹ جانے والے افراد  کی توجہ کا مرکز  بھی یہ جامعہ ہوتی ہے اور وہ اکثر اس کا دورہ کرتے ہیں ۔