زہری, ژوب

زہری, ژوب

بلوچستان کے پسماندہ علاقے  میں ایک ایسے تعلیمی ادارے کی اشد ضرورت تھی جہاں   طالبات کو دینی و دنیوی  تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے اسی سوچ کے تحت 2005 میں جامعۃ المحصنات ژوب  کا قیام  عمل میں لایا گیا۔اس وقت جامعۃ المحصنات  ژوب میں  طالبات کے  لیے  شہادۃالعالمیہ  تک تعلیم کی سہولت موجود ہے۔

زہری، بلوچستان کا ایک ایسا علاقہ جہاں کے رہائشی دین اسلام کے بنیادی عقائد سے بھی پوری طرح واقف نہیں تھے ،ایسے میں جامعۃ المحصنات  کا قیام تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ۔2010 میں قائم ہونے والی جامعۃ المحصنات زہری میں  اس  وقت ارد گرد کے علاقوں سے طالبات کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے  جن کی  تعلیم و تربیت پر  مامور معلمات بھی دور دراز علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر  سفر کر کے آتی ہیں تا کہ تعلیم کے اس مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔