شہادۃ العالمیہ

کسی بھی ملک و  قوم کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے۔ تخلیق کائنات کا عطا کردہ العلم ہی معاشرے کی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے۔ پاکیزہ اور مستحکم معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بے حد اہم ہے۔ ان ہی مقاصد کے حصول کے لئے 1990 میں جامعات المحصنات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس سسٹم کے تحت 19 کیمپس قائم کیے ہو چکے ہیں۔  جہاں دینی جذبے سے سرشار معلمات ہمہ تن تعلیم و تربیت میں مصروف عمل ہیں۔ ملک بھر کے طول و عرض بالخصوص دیہی علاقوں میں موجودہ جامعات المحصنات کا وجود ان چمکتے ستاروں کی مانند ہے جو جہالت کی تاریکی کے خلاف نور بن کر پورے آسمان پر پھیل جاتے ہیں۔ تعلیم یافتہ اور قابل اساتذہ کی زیرِنگرانی روزمرہ کے معمولات پر توجہ دی جاتی ہے تاکہ عملی زندگی میں وہ ایک بہتر خاتون کانہ کا کردار ادا کر سکیں۔