تعارف

AED تعارف

Academic Excellence Department

جامعات  کے لیے نصاب کی  ترتیب و تکمیل، تدریسی عمل کو بلا تعطل جاری رکھنا، جامعات میں امتحانا ت کا بروقت اجراء، امتحانی عمل  کی جانچ کرنا، تعلیمی صورتحال  کا جائزہ لینا، نتائج کی شفافیت  اور اعلان، ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد، نئے تعلیمی سال کے لیے   حکمت عملی کی تیاری کی ذمہ داری شعبہ معراج منہج علم (AED) نے سنبھالی ہوئی  ہے۔ جامعات میں محقیقین کی تیاری، موثر افراد تک رسائی، تحقیقی کام اور مجلے کے اجراء تک، شعبہ تحقیق کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنا بھی  اس شعبہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ذیلی شعبہ جات:

شعبہ آن لائن

شعبہ تحقیق

شعبہ امتحانات

شعبہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں

المحصنات اسکول سسٹم

 جامعات المحصنات پاکستان   کے تحت  حب ،کوئٹہ ،لاڑکانہ ،مانسہرہ ،منصورہ سندھ میں  درس نظامی کے ساتھ اسکول سسٹم بھی موجود ہے۔جس کو منظم کرنے کی پیش رفت جاری ہے۔

شعبہ ارتقاء نظام

System Development Department

المحصنات ٹرسٹ  کا شعبہ ارتقاء نظام بنیادی طور پر دو حصوں میں  کام کرتا ہے، ادارے کی پالیسیز  پر عمل درآمد کروانا ، طے شدہ معیارات  کے مطابق افراد کی تقرری،ان افراد  کی تربیت کا انتظام کرنا  اورکوالٹی مینجمنٹ کا کام  ۔شعبہ ارتقاء نظام کا دوسرا حصہ ایسے پروگرامز  اور ورکشاپس  ترتیب دینا ہے   جو معلمات کے ساتھ ساتھ ادارے کے دوسرے شعبوں  کی تربیت میں بھی سود مند ہوں ،ان کورسز  کا اہتمام جامعات  کی سطح پر ہوتا ہے اور آن لائن بھی  کروائے جاتے ہیں۔

:ذیلی شعبہ جات 

 (MTI) المحصنات ٹریننگ انسٹیٹیوٹ

ٹوٹل کوالیٹی مینجمنٹ 

شعبہ مالیات

Finance Department

مالیاتی سال کے آغاز پر بجٹ سازی   کرنا، المحصنات  کے کُل نظام کو طے شدہ مالیاتی پالیسی کے تحت  چلانا اور سال کے آخر میں آڈٹ کا اہتمام کرنا شعبہ مالیات کا مقصد ہے۔الحمدللہ شعبے کے تحت تمام کیمپسز کے موجودہ سال  تک کے آڈٹ ہوچکے ہیں  جو مالیاتی شفافیت کے مظہر ہیں ۔

  

شعبہ تشہیر

Promotion Department 

اداروں کی کارکردگی کتنی بھی موثر کیوں نا ہو عمومی افراد تک ان  کے ثمرات  اسی وقت پہنچتے ہیں  جب بہترین طریقے سے اپنے کام کی تشہیر کی جائے۔ اس ضمن میں  المحصنات ٹرسٹ  کا شعبہ تشہیر پرنٹ میڈیا،سوشل میڈیا اور خط و کتابت کے ذریعے عام لوگوں کو اور اداروں کو جامعات میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتا ہے۔

شعبہ  انتظامیہ

Administration Department

کسی بھی ادارے کو چلانے کے لیے ایک ایسے شعبے کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے جو  ادارے میں کام کرنے والے شعبوں اور افراد کی ضروریات  اور مسائل سے  واقف ہو  ۔المحصنات ٹرسٹ کے مرکز سے جامعات کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کرنا ،ان تک بر وقت اطلاعات پہنچانا  اور مرکز کے تمام انتظامی امور کی نگرانی کرنا  شعبہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔