ایبٹ آباد کے خوبصورت شہر کے وسط میں قائم یہ جامعہ 2005 کے زلزلے کے بعد سے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگرچہ یہ جامعہ اقامتی ہے لیکن عامہ کے بعد طالبات مانسہرہ جامعہ منتقل ہوجاتی ہیں ۔جامعہ ایبٹ آباد کی یہ خصوصیت ہے کہ اس جامعہ کی تمام علوم کی تدریس و تربیت کے ساتھ ان بے سہارا بچیوں کو گھر کا ماحول فراہم کرتی ہے جو قیامت خیز زلزلے میں بے یار و مددگار ہوگئی تھیں ۔