جامعۃ المحصنات “تاندلیانوالا (ٖفیصل آباد)
تاندلیانوالہ صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی ایک اہم اور تاریخی تحصیل ہے، جو فیصل آباد شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس شہر کا نام ماضی میں یہاں کثرت سے اگنے والی بوٹی “تاندلہ” کی مناسبت سے پڑا اور یہ علاقہ اپنی زرعی پیداوار، بالخصوص کماد (گنے) کی بہترین فصل اور شوگر ملز کی وجہ سے معاشی لحاظ سے انتہائی نمایاں ہے۔ دریائے راوی کے قریب واقع ہونے کے باعث یہ فیصل آباد، اوکاڑہ اور ساہیوال جیسے اضلاع کے درمیان تجارتی و مواصلاتی رابطے کا ایک اہم مرکز ہے۔ علم و فضل کے میدان میں بھی یہ شہر ترقی کی گامزن ہے، جہاں حال ہی میں جامعۃ المحصنات کی نئی شاخ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو علاقے کی بچیوں کی دینی تعلیم اور اخلاقی تربیت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
















