جامعۃ المحصنات “خیر آباد”
نوشہرہ کے قریب خیر آباد صوبہ خیبر پختون خواہ کا ایک چھوٹا سا پسماندہ قصبہ ہے جہاں کی بیشتر آبادی کی تعلیمی ومعاشی حالت کمزور ہے ،ان نامساعد حالات میں 1996 سے یہ ادارہ خیر آباد اور نزدیکی علاقوں کی طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے ۔جامعۃ میں نہ صرف زیر تعلیم طالبات کے لیے تعلیم و تعلم کا بہترین انتظام ہے بلکہ جامعہ ہر سال فارغ التحصیل طالبات کے لیے تربیت گا ہ کا اہتمام کرتی ہے تا کہ علم کی شمع روشن رکھنے کا مشن جاری و ساری رہے۔