جامعۃ المحصنات “منصورہ سندھ”
ہمارا عزم علماء کی سرزمین میں علم کا علم بلند رکھنا ہے
صوبہ سندھ برصغیر کے قدیم ترین ورثہ اور جدید ترین معاشی وصنعتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔سندھ کے قدیم شہر ہالا ضلع حیدرآباد میں ایک بستی منصورہ واقع ہے جہاں پر ایک عظیم الشان درسگاہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصورہ قائم ہے۔یہاں پر 1965 میں مدرسہ بنات قائم کیا گیا جو 2013 سے جامعۃ المحصنات ٹرسٹ کی زیر نگرانی آگیا ۔جامعہ میں ابتدائی طور پر صرف بنیادی دینی تعلیم دی جاتی رہی بعد ازاں پرائمری سے اوپر تعلیم کا آغاز ہوا۔الحمداللہ اب یہاں شہادۃ العامہ کی سند دی جاتی ہے جس کے لیے 2014 میں جامعات المحصنات منصورہ کا الحاق رابطۃ المدارس سے ہوگیاہے یوں نصف صدی قبل بویا گیا علم کا یہ پودا آج ایک تناور درخت کی صورت میں موجود ہے جس کے سائے میں نا صرف اس بستی بلکہ ارد گرد کے علاقوں کی بچیاں بھی زیور علم سے آرستہ ہورہی ہیں
:رابطہ نمبر
03442359717/03033206497
:ایڈریس
ضلع حیدرآباد مٹیاری تعلقہ ھالا تحصیل سعید آباد منصورہ سندھ