جامعۃ المحصنات “کوئٹہ”
سنگلاخ پہاڑوں اور بلوچستان کے نا مساعد حالات کے باوجود جامعۃ المحصنات کوئٹہ اسکول سسٹم کے ساتھ اپنے وجود کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔جامعۃ کا پرسکون ماحول طالبات کی تعلیمی و تدریسی امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کا حامل ہے۔ہاسٹل کی کشادہ اور منظم عمارت کے علاوہ اسکول اور کالج کی ضرورت کے مطابق تعمیر کردہ عمارت کے ساتھ ایک لائبریری بھی موجود ہے۔ ایسے علاقے میں دور دراز سے آئی ہوئی طالبات جن میں ننھی ننھی بچیاں بھی شامل ہیں آپس میںشیر و شکر ہو کر رہتی ہیں
۔
“جامعۃ المحصنات “ژوب
بلوچستان کے پسماندہ علاقے میں ایک ایسے تعلیمی ادارے کی اشد ضرورت تھی جہاں طالبات کو دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے اسی سوچ کے تحت 2005 میں جامعۃ المحصنات ژوب کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس وقت جامعۃ المحصنات ژوب میں طالبات کے لیے شہادۃالعالمیہ تک تعلیم کی سہولت موجود ہے
“جامعۃ المحصنات ” زہری
زہری، بلوچستان کا ایک ایسا علاقہ جہاں کے رہائشی دین اسلام کے بنیادی عقائد سے بھی پوری طرح واقف نہیں تھے ،ایسے میں جامعۃ المحصنات کا قیام تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ۔2010 میں قائم ہونے والی جامعۃ المحصنات زہری میں اس وقت ارد گرد کے علاقوں سے طالبات کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے جن کی تعلیم و تربیت پر مامور معلمات بھی دور دراز علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کر کے آتی ہیں تا کہ تعلیم کے اس مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔