جامعات المحصنات پاکستان کے تحت قائم شعبہ تحقیق و تصنیف نے اپنے سفر کے پانچ سال مکمل کر لیے ہیں ۔ شعبہ نے اپنی طالبات اور جامعات میں تحقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیق کو ضابطہ تحریر میں لانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ۔اس ضمن میں ملک کے جید علماء اور اسکالرز سے براہ راست رہنمائی حاصل کی گئی اور ملکی سطح پر تحقیقی ورکشاپس اور آن لائن لیکچرز منعقد کیے گئے۔ تحقیق کے منصوبہ عمل کا یک اہم نکتہ علمی و تحقیقی مقالات پر مشتمل مجلے کی اشاعت بھی ہے ۔ہائر ایجوکیشن سے تصدیق شدہ یہ واحد مجلہ ہے جو خواتین کے زیر انتظام شائع ہوتا ہے ۔ ایک طرف یہ مجلہ علمی اثاثہ ہے تو دوسری طرف اساتذہ علم و تحقیق کی فکر سے استفادہ کا ذریعہ بھی ہے اور نئی نسل کی ذہنی آبیاری میں مدد گارہے۔