ہاجرہ عزیز
ہاجرہ عزیز
میں اپنے صحرا کے ذرے ذرے کو خود چمکنا سکھا رہا ہوںہاجرہ عزیز احمد کی شروع سے یہی خواہش تھی کہ تعلیم کے ساتھ قرآن کریم کا علم بھی حاصل کیا جائے،یوں ہاجرہ کا نظر انتخاب جامعۃ المحصنات کراچی ٹہری جہاں دینی و عصری علوم بطریق احسن سکھائے جاتے ہیں ،ہاجرہ نے یہاں سے شہادۃالعالمیہ مکمل کیا اور بینظیر بھٹویونیورسٹی سے بی ایڈ کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ہاجرہ کے نزدیک جو چیز جامعات المحصنات کو دوسرے تعلیمی اداروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ہے یہاں کا ماحول جو تعصبات سے پاک ہے اور اس کا سہرا جاتا ہے تمام تدریسی عملے اور انتظامیہ کو جو ہر طرح کی شدت پسندی کو نا پسند کرتے ہیں ۔ہاجرہ عزیز احمد پی ایچ ڈی کرنے کے ساتھ ساتھ مرکز المحصنات میں اے ای ڈی کے شعبے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہی ہیں