حسین بانو
حسین بانو
میں اپنے صحرا کے ذرے ذرے کو خود چمکنا سکھا رہا ہوںایک دینی گھرانے سے تعلق رکھنے والی حسین بانو نےوالدین کے ساتھ ساتھ دادا، دادی کی بھرپور شفقت کا بھی لطف اٹھایا۔ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مشہور دینی درسگاہ جامعۃ المحصنات میں قدم رکھااور دینی تعلیم سے فراغت کے بعد جامعہ کراچی سے یکے بعد دیگرے اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات ‘‘میں ایم اے کیا۔اعلی تعلیم کے حصول کے اسی جذبہ نے ،حسین بانو کو چین سے نہ بیٹھنے دیا اور انہوں نے فیڈرل اردو یونیورسٹی سےایم فل کیاجس کا موضوع تھا،بین الاقوامی تعلقات میں’’خارجہ پالیسی‘‘۔2016 میں بعنوان ’’نبی ٔ کریم ﷺ کی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کے اہم موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھا اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔حسین بانو کے تحقیقی مقالے کو بعد میں کتابی شکل میں شائع کیا گیا ۔2019 میں وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے اس کتاب کو سیرۃ النبی ﷺایوارڈ بھی ملا۔
حسین بانو بحریہ کالج سے بطور معلمہ وابستہ ہیں اور علم کے چراغ روشن کرنے میں مصروف ہیں ۔